ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی

منگل 9 جنوری 2018 18:52

ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو اسلام آباد جانے کی اجازت دیتے ہوئے جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے ۔

سابق ایم ڈی سوئی سدرن گیس ملزم خالد رحمن اور ملک عثمان کی بریت کی درخواست پر ان کے وکلاء نے دلائل دیئے ۔وکلا اپنے دلائل آئندہ سماعت پر بھی جاری رکھیں گے ۔ڈاکٹرعاصم حسین نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کو سپریم کورٹ کا نوٹس ملا ہے فوری طور پر اسلام آباد جانا ہے ۔عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم کو اسلام آباد جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی کردی جبکہ ڈکٹرعاصم حسین کی بیرون ملک جانے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت 15جنوری کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ کے نوٹس ملا ہے ۔میں پی ایم ڈی سی کے حوالے سے تمام معاملات عدالت کو بتاؤں گا ۔ہمار ا 1962کا آرڈی ننس بھارت کی کاپی ہے ۔یہ بد قسمتی ہے ہے کہ پی ایم ڈی سی کو میڈیکل کالج کا لائسنس دینے کی اجازت نہیں تھی ۔پیی ایم ڈی سی میں حکومت کے چمچے بیٹھ گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ میڈیکل کالجز میں اگر تعلیم مہنگی تو حکومت طلباء کی مدد کرے اور ان کو قرضہ فراہم کرے ۔امریکا میں حکومت طلبا کو قرضہ دیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :