وزیراعظم سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر ،

ایسوسی ایٹ سیکرٹری ارسلان کھوکھر کی ملاقات اب باتوں سے نہیں عملی کام کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے گا، شاہد خاقان عباسی

منگل 9 جنوری 2018 18:39

وزیراعظم سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر اور ایسوسی ایٹ سیکریڑی اراسلان کھوکھر نے منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس کے دوران اہم امور زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے وزارت پیٹرولیم کو تمام ایل پی جی سٹیک ہولڈر کے (آج) بدھ 10 جنوری 2018 کو ہونیوالی میٹنگ میں سستی گیس فراہم کرنے کیلئے پروپوزل تیار کر کے پیش کرنے کا کہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب باتوں سے نہیں عملی کام کر کے عوام کو ریلیف دیا جائیگا۔ وزیر اعظم نے لاہور میں ہونیوالی تیسری ایل پی جی انٹرنیشنل کانفرنس میں مہمان خصوصی کی دعوت قبول کرلی۔ اس موقع پر عرفان کھوکھر نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی (آج)10 جنوری کو ہونیوالی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم نے عرفان کھوکھر کو بیٹی فرح شاہنواز کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔