صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا سینئر صحافی اعجاز احمد کی والدہ اور حزب اللہ میمن کے ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 9 جنوری 2018 18:39

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا سینئر صحافی اعجاز احمد کی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات، محنت، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ، سیکریٹری محکمہ اطلاعا ت سندھ عمران عطاء سومر، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہاں،محکمہ انفار میشن کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے سینئر صحافی اعجاز احمد کی والدہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات سندھ /پی آر او حز ب اللہ میمن کے ماموں محمد یٰسین میمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرما کر اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :