الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی 306 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

کاغذات نامزدگی 11 اور 12 جنوری کو جمع کرائے جا سکیں گے، پولنگ 6فروری کو ہوگی

منگل 9 جنوری 2018 18:31

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی 306 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں خواتین، نوجوانوں، محنت کشوں، اقلیتوں کیلئے مختص خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ان نشستوں پر پولنگ 6 فروری کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی 306 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 11اور 12 جنوری کو جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 15 اور 16 جنوری کو ہو گی ۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں 18جنوری کو جبکہ ان پر فیصلہ 23جنوری کو ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 24 جنوری کو واپس لیے جا سکیں گے جبکہ اسی روز حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔ پولنگ 6 فروری کو جبکہ منتخب ممبران کا حلف 19 فروری کو ہوگا۔ یہ نشستیں یونین کونسلز، ڈسٹرکٹ کونسلز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں اور میٹرو پولیٹن کارپوریشنز میں خواتین، نوجوانوں، محنت کشوں، اقلیتوں کے لئے مختص ہیں۔