کرکٹ بورڈ میں تفریح اور ڈومیسٹک کرکٹ کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

. مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں میڈیا پرسن کی آمد و رفت پر 1 کروڑ 43 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کردیئے گئے چیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے مہمانوں، کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ اور سیکورٹی اسٹاف کی انٹرٹینمنٹ پر 20 لاکھ 33 ہزار روپے خرچ کر دیے

منگل 9 جنوری 2018 18:09

کرکٹ بورڈ میں تفریح اور ڈومیسٹک کرکٹ کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈمیں تفریح اور ڈومیسٹک کرکٹ کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں انٹرٹینمنٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کی ری اسٹرکچرنگ کے نام پر کروڑوں کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں میڈیا پرسن کی آمد و رفت پر 1 کروڑ 43 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔

مختلف ٹورنامنٹ میں میڈیا پرسن اور دیگر افراد کو 48 لاکھ 36 ہزار روپے کی ریفریشمنٹ کروائی گئی۔چیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے مہمانوں، کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ اور سیکورٹی اسٹاف کی انٹرٹینمنٹ پر 20 لاکھ 33 ہزار روپے خرچ کر دیے گئے۔ لگژری ہوٹلز میں میٹنگ پر 29 لاکھ 95 ہزار روپے اڑا دیے گیے جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی ری اسٹرکچرنگ کے نام پر 2 کروڑ 90 لاکھ 87 ہزار پھونک دیے گئے۔۔

متعلقہ عنوان :