وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئےسرفرازبگٹی،صالح بھوتانی اورچنگیزمری کےنام سامنےآگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 جنوری 2018 16:54

وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئےسرفرازبگٹی،صالح بھوتانی اورچنگیزمری کےنام ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جنوری 2018ء) : وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے تین رہنماؤں کے نام سامنے آگئے ہیں،آئندہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سرفرازبگٹی ،صالح بھوتانی اور چنگیزمری کومضبوط امیدوار قراردیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے مستعفی ہونے سے بلوچستان حکومت میں قیادت کا خلاء پیدا ہوگیا ہے۔

تاہم آئندہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سرفرازبگٹی ،صالح بھوتانی اور چنگیزمری کومضبوط امیدوار قراردیا جارہا ہے۔ واضح رہے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کیخلاف آج ن لیگی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتمادپیش کی جانی تھی۔لیکن تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل ہی ارکان اسمبلی کوکامیابی مل گئی۔تحریک کی کامیابی سے خوفزدہ ثناء اللہ زہری نے اپنا استعفیٰ گورنربلوچستان کوپیش کردیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث گورنربلوچستان نے بھی فوری انکااستعفیٰ قبول کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ مجھے محسوس ہورہاہے کہ کافی تعداد میں ارکان بلوچستان اسمبلی میری قیادت سے مطمئن نہیں ہے لہذاآئین کے آرٹیکل 130کی شق 8کے تحت وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے رہاہوں۔انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ بلوچستان میں سیاسی عمل جاری رہے۔زبردستی اقتدار سے چمٹے رہنا میراشیوا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام نے مجھے خدمت کے قابل سمجھا توعوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :