Live Updates

نواز شریف کی گھٹیامیڈیا مہم سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 جنوری 2018 16:49

نواز شریف کی گھٹیامیڈیا مہم سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کیا شادی کرنا جرم ہے،نواز شریف کی گھٹیامیڈیا مہم سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محض شادی کی خواہش کی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنے ٹوئٹرپغام میں کہا کہ تین دن سے اس کشمکش میں ہوں کہ کیا میں نے کوئی بنک ڈکیتی کی ہے، منی لانڈرنگ کی ہے یا ماڈل ٹاﺅن سانحے کے آپریشن کے احکامات دئیے یا پھر میں نے ریاستی معلومات بھارت کو فراہم کی ہیں؟ میں نے صرف شادی کی خواہش کی ہے، کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں اوربشریٰ بیگم کے خاندان کی فکرہے۔انہوں نے درخواست کہ ہمدرد دعا کریں ،وہ ذاتی خوشی نصیب ہو جس سے کئی سال سے محروم ہوں۔عمران خان نے کہا کہ کبھی شریف خاندان کی ذاتی زندگی پربات کرکے نہیں گرسکتا، شریف خاندان کی سازشیں کسی کام نہیں کی،میرے خلاف نوازشریف کی گھٹیامیڈیا مہم سے مجھے فرق نہیں پڑتا کیونکہ عزت اورذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات