پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی 306 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

کاغذات نامزدگی 11 اور 12 جنوری کو جمع کرائے جا سکیں گے، پولنگ 6 فروری کو ہوگی

منگل 9 جنوری 2018 15:59

پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی 306 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں خواتین، نوجوانوں، محنت کشوں، اقلیتوں کے لئے مختص خالی نشستوں پر انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ان نشستوں پر پولنگ 6 فروری کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری شیڈول کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی 306 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 11اور 12 جنوری کو جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 15 اور 16 جنوری کو ہو گی ۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 18جنوری کو جبکہ ان پر فیصلہ 23جنوری کو ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 24 جنوری کو واپس لیے جا سکیں گے جبکہ اسی روز حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔ پولنگ 6 فروری کو جبکہ منتخب ممبران کا حلف 19 فروری کو ہوگا۔ یہ نشستیں یونین کونسلز، ڈسٹرکٹ کونسلز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں اور میٹرو پولیٹن کارپوریشنز میں خواتین، نوجوانوں، محنت کشوں، اقلیتوں کے لئے مختص ہیں۔

متعلقہ عنوان :