پاکستانی نژاد مسلمان لڑکی نے امریکہ میں یہودی لڑکے سے شادی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 جنوری 2018 13:39

پاکستانی نژاد مسلمان لڑکی نے امریکہ میں یہودی لڑکے سے شادی کر لی
امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2018ء) : فرقہ واریت کو نظر انداز کرنے والے نوجوانوں کو شادیاں کرتے تو اکثر دیکھا ہو گا یا پھر ایسے قصے سنے ہوں گے لیکن مسلمان اور یہودی کی شادی سے متعلق شاید ہی آپ نے پہلے کبھی سنا ہو۔دنیا بھر میں بین المذاہب شادیوں کا رواج بھی عام ہوتا جا رہا ہے۔ لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے مذہب کی پرواہ کیے بغیر ہی شادی رچا لیتے ہیں جس پر اکثر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

امریکہ میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان لڑکی نے یہودی لڑکے سے پسند کی شادی کر لی۔ ملیحہ خان نے ایلان کروڈووا سے امریکہ میں شادی کی۔ دونوں کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر مئی 2016ء میں ہوئی جس کے بعد کچھ ملاقاتوں کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔33 سالہ ملیحہ خان پاکستان کے شہر کراچی کی رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں سمتھ کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملیحہ نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

جبکہ 34 سالہ ایلان کی پرورش سیٹل میں ہوئی۔ ایلان نے کولمبیا یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ کچھ عرصہ کے بعد دونوں ایک ٹرپ پر گئے جس سے متعلق ایلان کا کہنا تھا کہ مجھے ملیحہ کا خود پر اعتماد پسند آیا، اس ٹرپ پر ہم دونوں کو احساس ہوا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ملیحہ نے کہا کہ میں کافی عرصہ سےاپنے اہل خانہ سے دور رہ رہی تھی۔

اس ایڈونچر ٹرپ پر مجھے لگا کہ میں ایلان پر انحصار کر سکتی ہوں۔ ہم دونوں کو ہی ہمارے اہل خانہ یا سوسائٹیز کی جانب سے کسی بڑے رد عمل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ایلان نے کہا کہ میرے اہل خانہ بھی خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بس میں کسی ایسی لڑکی کو ڈھونڈ لوں جو مجھے خوش رکھ سکے۔ دونوں کی شادی اسلامی رسومات اور یہودی رسومات کے مطابق ہوئی۔

متعلقہ عنوان :