وژن 2025ء صنعت اور علم کی بنیاد پر پاکستان کو تبدیل کرنے کی ایک کوشش ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز

منگل 9 جنوری 2018 13:04

وژن 2025ء صنعت اور علم کی بنیاد پر پاکستان کو تبدیل کرنے کی ایک کوشش ہے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان وژن 2025ء کے تحت ادارہ جاتی تبدیلی اور مضبوط پر فارمنس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے سرکاری شعبے اور سول سروس میں جدت لانے کے لئے اصلاحات پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مسائل کو مؤثر اور مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے حل کرنے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، نجی شعبہ، تحقیقی اداروں اور حکومتی اشتراک سے تمام بحرانوں پر قابو پانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وژن 2025ء صنعت اور علم کی بنیاد پر پاکستان کو تبدیل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے اور پاکستان وژن 2025ء کے سات ستونوں میں سے ایک ستون ادارہ جاتی اصلاحات اور سرکاری شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو تیز، مربوط، جوابدہ، عوام دوست، شفاف، میرٹ پر مبنی، جدید ٹیکنالوجی کا حامل اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا جس سے اقتصادی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :