بحرین میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 9 جنوری 2018 11:10

بحرین میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ
منامہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2018ء)  مقامی ذرائع کے مطابق ایک اور خلیجی ممالک بحرین نے بھی پٹرول کی نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پٹرول 91 جو اس سے پہلے 125 فلس فی لیٹر فروخت ہوتا تھا ، اب 140 فلس فی لیٹر فروخت ہوگا جبکہ پٹرول 95 جو اس سے پہلے 160فلس فی لیٹر تھا ، اب 200 فلس فی لیٹر فروخت ہوگا۔ قومی بورڈ برائے تیل وگیس نے نئے نرخ نامہ کی منظوری دیدی ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں تبدیلی خلیجی ممالک کے علاوہ عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :