بنگلہ دیشی شہریوں کے ساتھ روہنگیا مسلمانوں کی شادی پر پابندی برقرار رہے گی، عدالت کا فیصلہ

منگل 9 جنوری 2018 01:50

بنگلہ دیشی شہریوں کے ساتھ روہنگیا مسلمانوں کی شادی پر پابندی برقرار ..
ڈھاکہ ۔ 8 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیشی شہریوں کے ساتھ شادی پر پابندی برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

یہ پا بندی 2014ء میں لگائی گئی تھی۔ جب روہنگیا مسلمان ہجرت کر کے بنگلہ دیش میں پناہ لے رہے تھے۔ بنگلہ دیشی حکومت کا موقف تھا کہ شادی کے ذریعے روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔ شادی کی اجازت کے بارے میں عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :