کیویز کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کو زبردست دھچکا

muhammad ali محمد علی منگل 9 جنوری 2018 02:15

کیویز کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کو زبردست دھچکا
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2018ء) کیویز کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میچ کے آغاز سے سے قبل قومی ٹیم کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان زخمی ہونے کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔ فخر زمان پہلے میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اس لیے انہیں دوسرے میچ میں آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔