Live Updates

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر بنانے کے پیچھے آئی بی کا ہاتھ ہے: فواد چوہدری

muhammad ali محمد علی پیر 8 جنوری 2018 23:51

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر بنانے کے پیچھے آئی بی کا ہاتھ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جنوری2018ء) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر بنانے کے پیچھے آئی بی کا ہاتھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کہا گیا ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر بنانے کے پیچھے آئی بی کا ہاتھ ہے۔

حکومت عمران خان کی کردار کشی کیلئے ریاستی اداروں کو استعمال کر رہی ہے۔ جبکہ جنگ گروپ بھی ن لیگ کے پے رول پر عمران خان کیخلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ فواد چوہدری نے اس موقع پر جنگ گروپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایسے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہے۔ جنگ گروپ کو آئندہ بھی ایکسپوز کیا جاتا رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات