عدالت نے دندان ساز بیٹے کوپرورش کے اخراجات1 ملین ڈالر ماں کو ادا کرنے کا حکم سنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 8 جنوری 2018 23:42

عدالت نے دندان ساز بیٹے کوپرورش کے اخراجات1 ملین ڈالر  ماں کو ادا کرنے ..

ایک تائیوانی داندان ساز کو حال ہی میں ایک عدالت نے ماں کو 1 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم اس معاہدے کے تحت دیا گیا ہے، جس پر بیٹے نے ڈاکٹر بنتے ہوئے دستخط کیے تھے۔معاہدے میں لکھا تھا کہ بیٹا جب تک اپنی پرورش کے اخراجات  پورے ادا نہیں کر دیتا ، تب تک اپنی آمدن سے 60 منافع ماں کو دے گا۔
لوؤ نامی ماں نے شوہر سے طلاق کے بعد دونوں بیٹوں کی خود پرورش کی ہے۔

ایک بار اسے احساس ہوا کہ اس کی تمام قربانیوں کے باوجود اس کی اولاد اس کے بڑھاپے میں اس کا خیال نہیں رکھے گی، اسی لیے اس نے کچھ انشورنش کرا لیے۔
1997 میں ماں نے اپنے بیٹوں کو صاف کہہ دیا کہ وہ ایک معاہدے پر دستخط کریں، جس میں بیان ہو کہ ان کی پرورش  اور تعلیم کے 1.7 ملین ڈالر ادا کرنے تک وہ اپنی آمدن کا کچھ حصہ بھی ماں کو دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)


دونوں بیٹوں نے ایسا ہی معاہدہ کر لیا لیکن ایک بیٹا اپنا معاہدہ پورا کرنے میں ناکام ہوا، جس پر ماں اسے عدالت لے گئی۔
دونوں بیٹے 2003 سے دانتوں کے ڈاکٹر بن گئے تھے اور اسی کلینک میں کام کرتے تھے، جو ان کی ماں نے رشتے داروں کی مالی مدد سے کھولا تھا۔
کچھ عرصہ بعد بڑے بیٹے نے تو ماں کی منت کر کے ماں کو راضی کر لیا کہ قرض میں کچھ کمی کر دے جبکہ چھوٹے بیٹے نے کچھ بھی ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

ماں اور چھوٹے بیٹے کا مقدمہ 8 سال تک چلتا رہا اور تائیوان کی سب سے بڑی عدالت میں پہنچ گیا۔عدالت نے شروع سے مقدمے کا جائزہ لیا اور فیصلہ ماں کے حق میں سنا دیا۔ عدالت نے کہا کہ بچوں نے معاہدہ کیا تھا اور وہ اسے پورا کرنے کے پابند تھے۔ عدالت میں بیٹے کا موقف تھا کہ معاہدے پر دستخط کرتے وقت  وہ صرف 20 سال کا تھا اور اسے اس کے نتائج کا اندازہ نہیں تھا۔

بیٹے نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی ماں کو 1 ملین ڈالر ادا کر چکا ہے، اب اور نہیں دے گا۔ بیٹے نے عدالت میں کہا کہ معاہدے میں بچوں کی پرورش کی اچھی روایت کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پرورش کو مالی طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے فیصلہ دیا کہ بیٹے نے بالغ ہوتے ہوئے، بغیر کسی دباؤ کے اس معاہدے پر دستخط کیے اس لیے وہ اسے پورا کرنے کے پابند ہیں۔ عدالت نے بیٹے 7 لاکھ 54 ہزار ڈالر بطور پرورش کی فیس اپنی ماں کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے بیٹے کو قرض پر سود کے طور پر مزید 9 لاکھ 67 ہزار ادا کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :