شیخوپورہ،گھریلو جھگڑے کی بناء پر خاتون نے تین بچوں کو آگ لگا دی

پیر 8 جنوری 2018 23:35

شیخوپورہ،گھریلو جھگڑے کی بناء پر خاتون نے تین بچوں کو آگ لگا دی
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء) شیش محل گوجرانوالہ روڈ پر نزد باب شیخوپورہ گھریلو جھگڑے کی بناء پر ایک عورت تین بچوں کو آگ لگا دی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر عورت اور بچوں کو انتہائی نگہداشت میں ڈی ایچ کیو منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

خاتون ممتاز زوجہ اصغر عمر 35 سالہ ، عثمان 10 سالہ بیٹا، گل ناز تین سال بیٹی، نمرہ دختر مقصود عمر 17 سال ۔