ایس ایس پی لاڑکانہ نے رات کے اوقات میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کیلئے سوشل آفیسر تعینات کر دیا

پیر 8 جنوری 2018 23:33

لاڑکانہ۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے عوامی مسائل اور پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل حل کے لئے اپنی دفتر میں سوشل آفیسر تعینات کرتے ہوئے رات کے اوقات میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے اہلکاروں کے لیے گرم چائے، گشت کرنے والے اہلکاروں کو پیٹرول اور کچے کے علاقوں میں پولیس پکٹس اور کیمپس پر تعینات اہلکاروں کو چار پائی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے مطابق ضلع کے اندر امن امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن جائز اقدامات اٹھائے جائیں گے، جرائم پیشہ افراد اور ان کی پشت پناہی کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :