پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی

پیر 8 جنوری 2018 23:33

لاڑکانہ۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی، لوٹ مار، اغوا اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب روپوش اور اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈوکری پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم بلاول عرف بابر کناسرو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، باقرانی پولیس نے گل حسن عمرانی کو 6 کلو چرس اور موٹرسائیکل سمیت، نوڈیرو پولیس نے دوران گشت ملزم دلدار عرف دلن عرف دلو کھوکھر کو بندوق اور کارتوس سمیت، ملزم ذوالفقار جونیجو کو 200 ہیروئن کی پڑیوں سمیت، رتوڈیرو پولیس نے ملزم طارق عرف طارو جلبانی کو ایک کلو 200 گرام چرس سمیت، تعلقہ پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم اللہ داد بگٹی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، سول لائین پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم عارف کورکانی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، گیریلو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم ارشاد جتوئی کو ایک کلو ایک سئو گرام چرس سمیت اور مارکیٹ پولیس نے ملزم ضمیر چانڈیو کو دو کلو گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :