سوئی گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار

پیر 8 جنوری 2018 23:33

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے جنرل سیکریٹری محمد ذاکر بندھانی نے سوئی گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کرد ہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی او رلوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو خواتین کو امور خانہ داری کی انجام دہی میں شدید دشواریوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گھروں میں خواتین لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہیں، حکومت فوری طور پر سکھر میں گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا نوٹس لیکر شہریوں کی تکالیف اور پریشانیوں کو دور کرے۔

متعلقہ عنوان :