آدم شاہ واٹر ٹینک کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ،صدر بندھانی برادری

پیر 8 جنوری 2018 23:33

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء)بندھانی برادری کے صدر حاجی شریف بندھانی نے کہا ہے کہ سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں کو سالانہ بھل صفائی کے لئے بند کئے جانے کے بعد پانی کی سپلائی معطل ہے۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ آدم شاہ واٹر ٹینک کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی نگرانی میں آدم شاہ واٹر ٹینک میں جمع مٹی نکالی جائے اور کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ واٹر ٹینک میں جمع مٹی کو نکال کر اس میں پانی کی گنجائش کو بڑھایا جائے اور شہریوں کو بھی صاف پانی کی فراہمی یقینی ہوسکے۔