ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو آڈٹ کیسز میں شامل کرنے کی پالیسی پرسکھر اسمال ٹریڈرز کا اظہار تشویش

پیر 8 جنوری 2018 23:32

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء)سکھر اسمال ٹریڈرز نے ایف بی آر کی جانب سے 214-D کے تحت تاجروں کو آڈٹ کیسز میں شامل کرنے کی پالیسی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کے قائمقام صدر محمد عامر فاروقی و دیگر نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے تاجروں کو نئی الجھن میں ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری ملکی معیشت ، ترقی اور خوشحالی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہر سال نت نئی پالیسیوںکے نتیجے میں ٹیکس ریٹرن فارم جمع کرانے کے حوالے سے تاخیر ہوتی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین ایف بی آر و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ 214-D کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے کر تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔