جمعیت طلباء عربیہ ضلع سکھر کے زیر اہتمام (آج) "تحفظ مدارس و سالمیت پاکستان" کنونشن منعقد ہو گا

پیر 8 جنوری 2018 23:32

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) جمعیت طلباء عربیہ ضلع سکھر کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر (آج)منگل کی دوپہرگلشن ہالار ہال بندر روڈ میں ’’تحفظ مدارس و سالمیت پاکستان‘‘ منعقد ہو گا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کنونشن میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم، منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا عبیدالرحمن عباسی و دیگر ذمہ داران خطا ب کریںگے۔

(جاری ہے)

منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سکھر حافظ نعیم ،سلطان احمد بگٹی (امین ضلع سکھر) کے مطابق یہ کنونشن جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام ’’تحفظ مدارس و سالمیت پاکستان‘‘ کے عنوان سے جاری مہم کے سلسلہ میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس پاکستان نظریاتی و جغرافیائی حدود کے حقیقی محافظ ہیں اور مدارس دہشت گردوں کونہیں بلکہ انبیاء کے مشن کو جاری و ساری رکھنے والے افراد کو تیار کرتے ہیں ، پاکستان سے حقیقی محبت رکھنے والے بھی مدارس میں پڑھنے والے طلبہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :