اہل سنت خدمت فائونڈیشن یونٹ آفس پرانہ سکھر کا افتتاح

پیر 8 جنوری 2018 23:32

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) اہل سنت خدمت فائونڈیشن یونٹ آفس پرانہ سکھر کا افتتاح کر دیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پرپاکستان سنی تحریک کے ضلع کنوینئر محمد رضوان قادری ،علماء بورڈ کے رکن قاری غلام نازک سعیدی،حافظ محمد مٹھل قاسمی، فقیر عبدالنبی قاسمی، محمد خان حسینی،شعبان شیخ، کاشف قادری،ولی عباسی،شاہد ابڑو،کاشف راجپوت،ماجد قاسمی ودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

رضوان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوامی خدمت کو فروغ دیں اہلسنت خدمت فائونڈیشن آفس میں غریب نادار لوگوں کے لئے،بچوں، عورتوں، مردوں کے غسل سمیت فری کفن دینے کا انتظام ہے اس کے ساتھ ایمرجنسی کے موقع پر کارکنان فری بلڈگروپ کے لئے ہمہ وقت تیار اور خدمت سے سرشار ہیں اور عوام کی خدمت کے لئے علاقائی آفس کا ہونا بہت ضروری ہے عنقریب مختلف یوسیوں میں آفس کھلولنے کا سلسلہ شروع کیا جائیگاتا کہ عوام کو جلد اور بہترین سہولت فراہم کرسکیں۔