سکھرپریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو جماعت اسلامی ضلع سکھرکے رہنماؤں کی مبارکباد

پیر 8 جنوری 2018 23:32

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) سکھرپریس کلب کے نو منتخب صدر جاوید علی میمن، جنرل سیکریٹری نصراللہ وسیر سمیت دیگرعہدیداران و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کو جماعت اسلامی ضلع سکھرکے رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے، جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، ضلعی قیم مولانا سلطان احمد لاشاری، زبیر حفیظ ، سرفراز صدیقی،غلام غوث غازی و دیگر رہنماؤں نے توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب باڈی صحافیوں کی فلاح و بہبود سمیت اپنی ذمہ داریوںکو بحسن خوبی سر انجام دیںگے ۔

متعلقہ عنوان :