وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا رکن سندھ اسمبلی سردار احمد علی خان پتافی کی وفات پر انکے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت

پیر 8 جنوری 2018 23:32

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کے روزکینجھر پہنچ کر پی ایس 7 پر منتخب رکن سندھ اسمبلی سردار احمد علی خان پتافی کی وفات پر ان کے بیٹوں عبدالباری خان پتافی، ھالار پتافی و دیگر سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ سردار احمد علی خان پتافی پارٹی کے سینئر رکن تھے ان کی وفات سے بہت نقصان پہنچا اور صدمہ ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر و وزیر انڈسٹری منظور حسین وسان موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش کی زیر نگرانی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :