ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ 9جنوری 2018کو ہوںگے

پیر 8 جنوری 2018 23:32

․ سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی مختلف فیکلٹیوں اور تدریسی شعبہ جات میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ منگل 9جنوری 2018کو صبح 10بجے متعلقہ شعبہ جات میں ہوگا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین ویسر کے مطابق اہل امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دیئے گئے وقت کے مطابق ٹیسٹ میں شریک ہوں۔