جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز ی نائب امیر ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو کا اظہار تعزیت

پیر 8 جنوری 2018 23:32

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز ی نائب امیر ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے باگڑ جی پہنچ کر وہاں گزشتہ دنوں انتقال پانے والے سابق امیر جماعت اسلامی غوث بخش جونیجو کی وفات پر انکے صاحبزادے حنیف جونیجو سے جبکہ امیر جماعت اسلامی تحصیل سکھر رضا ء اللہ گھمرو سے انکے والد گل حسن گھمرو کی وفات پر اور دارو واہن میں دیرینہ رکن جماعت عرس محمد بلوچ کی وفات پر انکے لواحقین سے مرحومین کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا،جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو ودیگر ذمہ داران بھی ہمرا تھے، انہوں نے اس موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت ورحمت کی۔