شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور اس کے کیمپسز میں تعلیمی سال 2018کی کلاسوں کا آغاز ہوگیا

پیر 8 جنوری 2018 23:31

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور اس کے شکارپور، گھوٹکی اور شہدادکوٹ کیمپسز میں تعلیمی سال 2018کی کلاسوں کا آغاز ہوگیاہے، یونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر سیداسد رضا عابدی کے اعلامیہ کے مطابق پوائنٹ بسیں اپنے مقررہ راستوں پر چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ باقائدگی سے اپنی کلاسو ں میں حاضر ہوں۔