فنکشنل مسلم لیگ لیڈیز ونگ سندھ کی سینئر نائب صدر سیدہ رعنا شاہ ایڈوکیٹ وفات پا گئیں

پیر 8 جنوری 2018 23:31

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) فنکشنل مسلم لیگ لیڈیز ونگ سندھ کی سینئر نائب صدر، سینئر قانون دان سیدہ رعنا شاہ ایڈوکیٹ وفات پا گئیں، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انکی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کے قریب غازی چوک لقمان میں ادا کی گئی اور سپرد خاک کر دیا گیا،فنکشنل مسلم لیگ ، سیاسی سماجی حلقوں اور وکلاء برادری نے انکی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :