دریائے سندھ میں سکھر اور گڈو بیراج کے مقامات پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کمی

پیر 8 جنوری 2018 23:31

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) دریائے سندھ میں سکھر اور گڈو بیراج کے مقامات پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہو گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق مرمتی کام اور صفائی کے سلسلہ میں نہروں کی سالانہ بندش کے نتیجہ میں نہروں میں پانی کی بندش کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر ڈاؤن اور اپ اسٹریم پرپانی کا بہاؤ 4100 کیوسک گڈو بیراج کے مقام پر اپ اسٹریم پر12785 کیوسک اورڈاؤن اسٹریم پر3157 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج کے مقام پر اپ اور ڈاؤن اسٹریم پر 1820 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا ، اسی طور پیر کے روزپنجند کے مقام پر 2964 کیوسک ، تریمو5000 کیوسک،منگلا کے مقام پر 5803 ،تربیلا 13400 کیوسک تونسہ10918 کیوسک اور کالا باغ 14574 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :