سندھ حکومت نے نئے آئی جی کیلئے 22گریڈ کے تین نام بھیج دیئے،صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ

پیر 8 جنوری 2018 23:31

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے آخری خط کے جواب میں سندھ حکومت نے نئے آئی جی کی مقرری کیلئے وفاق کو 22گریڈ کے تین افسران کے نام ارسال کردیے ہیں،سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے خط میں کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اور وفاقی حکومت کی جانب سے ترقی دیکر سندھ کے حوالے کئے گئے عبدالمجید دستی کا نام آئی کے لیے تجویز کیا تھا، کیونکہ سندھ میں وہی پہلے نمبر پر تھا اب لکھے گئے خط میں بھی عبدالمجید دستی کا نام اولین شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :