آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل کا فائنل ،لاہور شوٹنگ بال کلب نے اپنے نام کر لیا

پیر 8 جنوری 2018 23:30

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) خیرپور میںتین روزسے جاری آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل کا فائنل ،لاہور شوٹنگ بال کلب نے اپنے نام کر لیا، خیرپور کے ٹھیڑی شہر میںقائم شوٹنگ بال اسٹیڈیم میں تین روزہ آل پاکستان قاضی عبدالرحمن میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں ناک آؤٹ سسٹم کے تحت مقابلے منعقد ہوئے،ٹورنامنٹ کے فائنل میں سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ مہمان خصوصی تھیں۔

لاہور اور پنوعاقل شوٹنگ بال کلبوں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں، بعد ازاں لاہور اور پنوعاقل شوٹنگ بال کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا، ٹیم کے ابتدائی مرحلہ میں لاہو ر کی ٹیم پنوعاقل کی ٹیم پرحاوی رہی اور15-13اسکور سے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، اختتامی تقریب کے دوران قاضی عبدالرحمن شوٹنگ بال کے کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار آتشبازی کا مظاہر ہ کیا گیاجبکہ سید قائم علی شاہ اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے فائنل کی فاتح ٹیم کو ٹرافی اور پچاس ہزار روپے جبکہ دوسری پوزیشن پر آنے والے پنوعاقل کلب کو رنر ٹرافی اور 30ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پرٹھیڑی کلب کو20 ہزار روپے انعام تقسیم کیا، اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائز ز قاضی عزیز الرحمان کی جانب سے ثقافتی پگڑیاں پہنائی گئیں جبکہ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کو یادگار شیلڈ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرقاضی عزیز الرحمان میمن، علی شر مکھول، خان محمد خان، مظہر خان ، وقار میمن ، مجید شیخ کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :