حکومت سندھ نے ہمیشہ میرٹ پر نوکریاں دیں،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ

پیر 8 جنوری 2018 23:30

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ہمیشہ میرٹ پر نوکریاں دی ہیں مستقبل میں بھی اہلیت کی بنیاد پر نوکریاں دیں گے جبکہ اساتذہ کے مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔ پیر کے روزکینجھر( ضلع گھوٹکی )میں مرحوم رکن سندھ اسمبلی سردار احمد علی پتافی کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کی ہوئی تھی جس وجہ سے سندھ میں گنے کے آبادگاروں اور شوگر مل مالکان کے درمیان مسائل نے جنم لیا اس سلسلے میں کئی مرتبہ ویزاعظم سے بات کی ، سی سی آئی میں آواز اٹھائی اور سبسڈی بھی دی تاکہ سندھ کے آباد گاروں کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سال الیکشن کا سال ہے ہر کوئی تیاری میں ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو ہٹانے کے حوالے سے سندھ کابینہ کا فیصلہ ہے اس سلسلے میں عدلیہ سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، علاوہ ازیں سکھر میںسندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن(سرسو) کیجانب سے یونین کائونسل سطح تک غربت کم کرنے والے پروگرام میں توسیع کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے مذید کہا کہ غربت کم کرنے کے کا مذکورپروگرام کو مزید آٹھ اضلاع میں شروع کرنے کا کام جاری ہے اور یورپی یونین کی جانب سے اس مد میں فنڈنگ کی گئی ہے ، آئندہ سال تمام اضلاع تک یہ پروگرام پہنچایا جائیگا اور خواتین کو با اختیار کرنے کے شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کو تعبیر دی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے 2009میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے شروع کردہ پروگرام کی منظوری سب سے پہلے شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی آخری وزارت عظمی کے دور میں دی تھی۔

متعلقہ عنوان :