پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایم پی اے سردار احمد علی پتافی کے ورثاء سے اظہار تعزیت

پیر 8 جنوری 2018 23:30

سکھر۔8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کینجھر پہنچ کر پی ایس 7 پر منتخب ایم پی اے سردار احمد علی پتافی مرحوم کے ورثاء سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے مرحوم رکن صوبائی اسمبلی احمد علی خان پتافی کی وفات کے حوالے رکھے گئے تاثراتی بوک میں اپنی رائے کے طور پر لکھا کہ احمد علی خان پتافی نے بھٹو خاندان، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی سچائی سے خدمت کی جسے کبھی بھی بھلا نہیں سکتے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ایم این اے فریال تالپور، ایم این اے مہرین بھٹو، سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کہڑو، صوبائی وزیر جام مہتاب حسین ڈہر، صوبائی وزیرسہیل انور سیال او رسابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ چیئرمین پیلز پارٹی کے ساتھ تھے۔