ختم نبوت کے معاملے پر پارٹی چھوڑنے والے ن لیگی ایم این اے کی گاڑی پر فائرنگ،نا مکمل ایف آئی آر درج

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 8 جنوری 2018 22:32

ختم نبوت کے معاملے پر پارٹی چھوڑنے والے ن لیگی ایم این اے کی گاڑی پر ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08جنوری 2018ء ):ختم نبوت کے معاملے پر پارٹی چھوڑنے والے ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ کی گاڑی پر فائرنگکا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس نے رکن اسمبلی کا نام لکھے بغیر نا مکمل ایف آئی آر درج کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ختم نبوت کے معاملے پر پارٹی چھوڑنے والے ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ کی گاڑی پر فائرنگکا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس نے رکن اسمبلی کا نام لکھے بغیر نا مکمل ایف آئی آر درج کر دی۔

ایف آئی آر میں ڈاکٹر نثار جٹ کے نام کی بجائے صرف ڈاکٹر صاحب لکھا گیا ہے ۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں 2ملزمان کو نامزد کیا ہے جبکہ 4ملزمان نا معلوم ہیں ۔فائرنگ کے واقعے میں ایم این اے نثار جٹ بالکل محفوظ رہے ۔یاد رہے کہ ڈاکٹر نثار جٹ نے ختم نبوت ے مسئلے پر ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔