ایئر مارشل (ر) اصغر خان مرحوم کی قل خوانی، مولانا الطاف الرحمن نے دعا کرائی

پیر 8 جنوری 2018 23:13

ایئر مارشل (ر) اصغر خان مرحوم کی قل خوانی، مولانا الطاف الرحمن نے دعا ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) ایئر مارشل (ر) اصغر خان مرحوم کی قل خوانی ایبٹ آباد میں ادا کی گئی، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور معروف عالم دین مولانا الطاف الرحمن نے ایئر مارشل (ر) اصغر خان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی اور عسکری شخصیات کے علاوہ عمائدین اور ان کے سیاسی رفقاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہزارہ سمیت ملک بھر سے تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا جنہوں نے عظیم غازی ِ ملت اور شاہین پاکستان کے فرزند علی اصغر خان سے اظہار افسوس کیا۔ ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ صلاح الدین سعید، قاضی محمد صدیق، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان، سابق وفاقی وزیر انور سیف الله خان، نوابزادہ صلاح الدین سعید، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سینیٹر شبلی فراز، جنرل (ر) ایاز رانا، سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، سابق صوبائی وزیر قانون علی افضل خان جدون، تحریک انصاف کے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل خالد مسعود، صوبائی مشیر عبدالحق، نواز خان آف الائی، سردارشیر بہادر، عبدالحئی گوہر، ڈاکٹر راجہ عامر زمان، کمشنر ہزارہ محمد اکبر خان، شیردل اعوان، نعیم عباسی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اظہر جدون، کامران احمد ایڈووکیٹ، سردار ادریس، علی خان جدون، شمعون یار خان، بابر سلیم سواتی، عنایت الله خان جدون، سجاد اکبر خان، عارف راز، سردار ارسل پرویز، ڈاکٹر کامران رضوی، حاجی مہابت اعوان، گلزار عباسی، سردار فخر عالم، جان محمد قریشی، محی الدین ایڈووکیٹ، طاہر فراز عباسی، کامران گل، راجہ منیر، سردار شفیق، سردار راحیل، ملک صفدر اعوان اور دیگر نے علی اصغر خان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی رحلت کو قومی نقصان قرار دیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اندرون و بیرون ملک سے تعزیتی فون کالز کا تانتا بندھا رہا۔

متعلقہ عنوان :