پاکستان بوسنیا ہرزگومینیاکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیا ہے،

بوسنیا پاکستان کی دفاعی پیداوار کی صنعت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، مشترکہ منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کی نشاندہی کی ضرورت ہے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی بوسنیا ہرزگوینیاکے وزیر توانائی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 8 جنوری 2018 23:11

پاکستان بوسنیا ہرزگومینیاکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیا ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان بوسنیا ہرزگومینیاکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیا ہے، بوسنیا پاکستان کی دفاعی پیداوار کی صنعت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، مشترکہ منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کی نشاندہی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے بوسنیا ہرزگوینیاکے وزیر توانائی وکانکی نے ملاقات کی ، جسمیں سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) اعجاز چودھری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، ملاقات میں وفد کو کراچی شیپ یارڈ ، این آر ٹی سی ، پی اے سی اور دفاعی پیداوار کے متعلق بریفینگ دی گئی، رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان بوسنیاہرزگومینیاکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، بوسنیا پاکستان کی دفاعی پیداوار کی صنعت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :