بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک اوردیگر عہدیداروں کو کراچی طلب کرلیا

پیر 8 جنوری 2018 23:10

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک اوردیگر عہدیداروں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک ،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کو کراچی طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

صوبائی عہدیداران آج دوپہر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کرینگے۔ملاقات میں بلوچستان کے موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے اہم بات چیت کی جائے گی۔