چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قیدیوں کو پینے کے لئے صاف پانی کی عدم فراہمی پر چاروں صوبائی آئی جیز جیل خانہ جات سے رپورٹس طلب کرلیں

پیر 8 جنوری 2018 23:05

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قیدیوں کو پینے کے لئے صاف پانی کی عدم فراہمی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پینے کے لئے صاف پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں صوبائی آئی جیز جیل خانہ جات سے تفصیلی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے یہ نوٹس ایک شہری کی درخواست پر لیا جس میں شکایت کی گئی تھی کہ ملک بھرکی جیلوں میں قیدیوں کو پینے کیلئے صاف پانی فراہم نہیں کیا جا تا جس سے قیدیوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوتاہے ، جس پرچیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے تمام آئی جیز جیل خانہ جات کو باضابطہ نوٹس بھجوادیئے ہیں اورہدایت کی ہے کہ قیدیوں کو پینے کیلئے فراہم کئے جانے والے پانی کے بارے میں تین روز کے اندر تحریری جوابات عدالت کوپیش کئے جائیں۔