طاہر القادری نے ہمیشہ پاکستان آ کر شطرنج کے مہرے کا کردار ادا کیا ہے،وزیر مملکت طلال چوہدری

پیر 8 جنوری 2018 23:02

طاہر القادری نے ہمیشہ پاکستان آ کر شطرنج کے مہرے کا کردار ادا کیا ہے،وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ہمیشہ پاکستان آ کر شطرنج کے مہرے کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دونوں طاہر القادری کی حمایت کر رہی ہیں اور ان کا مقصد اپنے مفاد کیلئے سینیٹ کے آئندہ انتخابات اور عام انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان محض شو پیس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کا ایجنڈا ماضی کی طرح ادھورا ہی رہے گا۔