وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل بروزمنگل کوپیش کی جائے گی ،رائے شماری 13 جنوری کو ہو گی

پیر 8 جنوری 2018 23:02

وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل بروزمنگل کوپیش کی جائے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء) وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل بروزمنگل کوپیش کی جائے گی جبکہ رائے شماری 13 جنوری کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کیخلاف پاکستان مسلم لیگ (ن )کی اتحادی (ق )لیگ کے رکن اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو اور مجلس وحدت المسلمین کے سیدآغامحمدرضا نے دیگر12اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی عدم اعتماد تحریک آج بلوچستان اسمبلی میں پیش کیاجائیگا جس کے بعد عدم اعتماد تحریک پر رائے شماری 13جنوری کو ہوگی ،واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے 5وزراء اورمشیر وں نے اپنے استعفیٰ گورنربلوچستان کو ارسال کردئیے ہیں ۔

جن وزرا ء اور مشیروں نے استعفیٰ دیا تھا ان میں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، وزیر برائے ماہی گیری سرفراز ڈومکی ،مشیر برائے سماجی بہبود پرنس احمد علی ،محنت و افرادی قوت راحت جمالی ،مشیر برائے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن شامل تھے جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وزراء کے بعد صوبائی وزیر ریونیو شیخ جعفرمندوخیل نے بھی مستعفی ہونے کافیصلہ کرلیاہے تاہم وہ اس وقت سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے پر اسمبلی کے اہم ترین اجلاس کی براہ راست کوریج پر پابندی بھی لگادی گئی ہے،اسپیکر راحیلہ درانی کاکہناہے کہ براہ راست کوریج پر پابندی سیکورٹی وجوہات پر لگائی گئی۔واضح رہے کہ پینسٹھ ارکان پرمشتمل ایوان میں وزیراعلی کو پشتونخوامیپ کے 14، نیشنل پارٹی کے 10، ن لیگ کے 6 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومتی اتحاد کی7 ارکان کی پوزیشن غیر واضح ہے۔

متعلقہ عنوان :