ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک صدیق اعوان ایڈووکیٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ملک صدیق اعوان ایڈووکیٹ کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل آ ف پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شیلڈ اورپھولوں کا گلدستہ پیش کیا

پیر 8 جنوری 2018 22:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2018ء) ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک صدیق اعوان ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر سجاد اکبرعباسی سیکرٹری جنرل عرفا ن احمد خان نیازی و ددیگر ایگزیکٹو ممبران نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ملک صدیق اعوان ایڈووکیٹ کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل آ ف پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شیلڈ اورپھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اس موقع پر سنیئر وکلاء ثناء اللہ زہری ایڈووکیٹ سابق ممبر پنجاب بارکونسل، چوہدری محمد حسین وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سمیت وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور سیکرٹری سمیت تمام بار کے ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :