حکومت کو اب جانا ہی ہوگا، نواز شریف اپنی کرپشن ب چانے کیلئے عدلیہ سے لڑائی لڑ رہے ہیں،کائرہ

اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں تو حکومت پر دبائو بڑھے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 8 جنوری 2018 22:56

حکومت کو اب جانا ہی ہوگا، نواز شریف اپنی کرپشن ب چانے کیلئے عدلیہ سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کو اب جانا ہی ہوگا، نواز شریف اپنی کرپشن ب چانے کیلئے عدلیہ سے لڑائی لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں تو حکومت پر دبائو بڑھے گا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم طاہر القادری کے جائزہ مطالبے پر ان کے ساتھ ہیں اگر مظلوموں کو اب بھی انصاف نہیں ملے گا تو پھر کب ملے گا قانون کا تقاضا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ مستعفی ہوں ، شہباز شریف کے خلاف اب بھی کئی مقدمات ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب جانا ہی ہوگا اور حکومت کو عوامی دبائو کے ذریعے گھر بھیجیں گے۔

اگر اپوزیشن کی تمام جماعتیں اکٹھی ہوں تو حکومت پر دبائو بڑھے گا انہوں نے کہا کہ ن واز شریف براہ راست عدلیہ پر تنقید کررہے ہیں وہ اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے عدلیہ سے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ عدالت اوراداروں کو نواز شریف کے دبائو سے آزاد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئس لاینڈ کے عوام نے سڑکوں پر آکر وزیراعظم کو جانے پر مجبور کیا۔