جمہوریت کا نام لینے والوں کو جمہوریت کے گورکن سے اتحاد مبارک ہو ،ْ مریم نواز

کیا اس طرح عوام کا راستہ روک لو گی انشاء اللہ کبھی نہیں ،ْ نواز شریف کی سیاسی اور عوامی طاقت کے خوف نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا! یہ تاریخ کا جبر نہیں تو اور کیا ہے ،ْ ٹوئٹ

پیر 8 جنوری 2018 22:50

جمہوریت کا نام لینے والوں کو جمہوریت کے گورکن سے اتحاد مبارک ہو ،ْ مریم ..
اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ جمہوریت کا نام لینے والوں کو جمہوریت کی قبریں کھودنے والے گورکن سے اتحاد مبارک ہو۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں 17 جنوری سے مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس اعلان کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس طرح عوام کا راستہ روک لو گی انشاء اللہ کبھی نہیں ۔انہوںنے کہاکہ جو پاکستان کا شہری نہیں جس نے وقت پڑنے پر پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا حلف لے رکھا ہے جسکی وفاداریاں اغیار سے ہیں ،ْ آج وہ اس قوم کے نام نہاد لیڈروں کا لیڈر ہے۔مسلم لیگ نواز کی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی سیاسی اور عوامی طاقت کے خوف نے ان سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا! یہ تاریخ کا جبر نہیں تو اور کیا ہے