وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 10 جنوری کو طلب کرلیا

اجلاس میں ملکی سلامتی ،معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا،مختلف ممالک سے تعاون کی یادداشتوں سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا،ذرائع

پیر 8 جنوری 2018 22:49

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 10 جنوری کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 10 جنوری بدھ کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مختلف ممالک سے تعاون کی یادداشتوں سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت بدھ کو ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے آئی جی سندھ کی تقرری کا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس میں وفاقی کابینہ میں نئے آئی جی سندھ کے ناموں کی سمری مسترد کردی تھی۔