Live Updates

محمد نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت (کل) ہوگی

سابق وزیراعظم کے پیش ہونے کا امکان

پیر 8 جنوری 2018 22:47

محمد نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت (آج) منگل کو احتساب عدالت میں ہوگی۔ منگل کو ہونیوالی کیس کی سماعت جج محمد بشیر کرینگے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اسلام آباد کے پنجاب ہائوس میں پہنچ چکے ہیں اور (آج) منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کرینگے۔ اجلاس میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت بلوچستان کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات