بیرون ملک سے ماہرین 12ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کے سماجی و معاشی مقاصد کے فریم ورک میں ان گروپس کی معاونت کریں گے ،

ان کی دستاویزات قومی اقتصادی کونسل کے سامنے پیش کی جائیں گی،منصوبے سے متعلق سب سے اہم کام صوبوں کے انضمام کیلئے اجتماعی کوشش کی جائے اور اس کو قابل عمل بنانا جو 12ویں پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل کریں 12ویں پانچ سالہ منصوبے کی ستمبر 2015ء میں اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس نے منظوری دی گئی ،ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کاسٹیرنگ کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے خطاب

پیر 8 جنوری 2018 21:00

بیرون ملک سے ماہرین 12ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کے سماجی و معاشی مقاصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے ماہرین 12ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کے سماجی و معاشی مقاصد کے فریم ورک میں ان گروپس کی معاونت کریں گے اور ان کی دستاویزات قومی اقتصادی کونسل کے سامنے پیش کی جائیں گی ، منصوبے سے متعلق سب سے اہم کام جس کی ضرورت ہے وہ یہ کہ صوبوں کے انضمام کیلئے اجتماعی کوشش کی جائے اور اس کو قابل عمل بنانا جو 12ویں پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل کریں ۔

12ویں پانچ سالہ منصوبے کی ستمبر 2015ء میں اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس نے منظوری دی گئی ۔پیرکو ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز نے منصوبہ بندی کمیشن میں 12ویں پانچ سالہ منصوبہ کی تیاری کے سلسلہ میں سٹیرنگ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری وزارت پلاننگ ، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی ، چیف اکنامسٹ اور کمیشن کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سٹیرنگ کمیٹی کو یہ تجویز پیش کی کہ کام کرنے والے تمام گروپس احتیاط سے نگرانی کریں۔ سماجی واقتصادی مختلف شعبوں کیلئے چھ کام کرنے والے گروپس کی تشکیل دی گئی۔ بیرون ملک سے ماہرین 12پانچ سالہ منصوبہ بندی کے سماجی و معاشی مقاصد کے فریم ورک میں ان گروپس کی معاونت کریں گے اور ان کی دستاویزات قومی اقتصادی کونسل کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے سے متعلق سب سے اہم کام جس کی ضرورت ہے وہ یہ کہ صوبوں کے انضمام کیلئے اجتماعی کوشش کی جائے اور اس کو قابل عمل بنانا جو 12ویں پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل کریں انہوں نے یہ بھی کہا کہ 12ویں پانچ سالہ منصوبے کی ستمبر 2015ء میں اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس نے منظوری دی اور اس میں اقوام متحدہ کے 2030ء کیلئے منظور شدہ پائیدار ترقی کے اہداف کی طرز پر تشکیل کیا جائے گا اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں 12ویں پانچ سالہ منصوبے کے وسیع سماجی اور معاشی مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز ، صاف توانائی ، زرعی پیداوار ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعتی بحالی شامل ہیں مسودے کی تمام دستاویزات قومی اقتصادی کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :