Live Updates

چکوال: پی ٹی آئی کا نوازشریف کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پراحتجاج

الیکشن کمیشن کو” لاڈلے“ کی قانون شکنی پرکیوں اعتراض نہیں؟عمران خان کچھ بھی نہ کریں توفوری نوٹس موصول ہوجاتا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 جنوری 2018 17:29

چکوال: پی ٹی آئی کا نوازشریف کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پراحتجاج
چکوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پراحتجاج کیاہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو”لاڈلے “ کی قانون شکنی پرکیوں اعتراض نہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف نے چکوال میں ضمنی الیکشن کے ایک روزقبل تقریب سے خطاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس پرتحریک انصاف نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی پولنگ سے 24 گھنٹے قبل کسی قسم کی انتخابی مہم کی اجازت نہیں۔لیکن نوازشریف نے چکوال میں خطاب کیاہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو”لاڈلے “ کی قانون شکنی پرکیوں اعتراض نہیں؟ عمران خان کچھ بھی نہ کریں توفوری نوٹس موصول ہوجاتا ہے۔ فواد چودھری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے دہرے معیارانصاف کی مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج چکوال میں پارٹی رہنماء لیاقت مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا۔جبکہ کل بروزمنگل کوحلقہ پی پی 20چکوال میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات