سابق وزیر اعظم نواز شریف کی چکوال آمد ، کارکنان جعلی نوٹ برساتے رہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 جنوری 2018 17:14

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی چکوال آمد ، کارکنان جعلی نوٹ برساتے رہے
چکوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2018ء) : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف چکوال گئے جہاں کارکنان نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا ۔ چکوال آمد پر کارکنان نے نواز شریف پر نوٹوں کی بارش بھی کی جس سے نواز شریف منع کرتے رہے لیکن کارکنان نے ان سے اپنی محبت کا اظہار جاری رکھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کارکنان میاں نواز شریف کو ماموں بنا گئے۔ چکوال آمد پر نواز شریف پر نچھاور کیے گئے نوٹ جعلی نکلے۔ یہ بات میڈیا پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف نواز شریف کا تمسخر اُڑایا بلکہ انہیں مشورہ بھی دیا کہ وہ جعلی نوٹوں کی بارش دیکھ کر ہی سمجھ جائیں کہ ان کے کارکنوں کی دل میں ان کے لیے کتنی محبت ہے۔

متعلقہ عنوان :