پشاورہائیکورٹ:مولاناصوفی محمد کی7لاکھ کےمچلکوں کےعوض ضمانت پررہائی کےاحکامات جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 جنوری 2018 17:05

پشاورہائیکورٹ:مولاناصوفی محمد کی7لاکھ کےمچلکوں کےعوض ضمانت پررہائی ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری 2018ء) : پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کےامیر مولانا صوفی محمد کی ضمانت پررہائی کے احکامات جاری کردیے،عدالت نے مولاناصوفی محمد کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئےانہیں7 لاکھ روپے کے مچلکےجمع کرانےکا حکم دیا،مولاناصوفی محمد کو4 مارچ 2010 کوحکومت کے خلاف تقریر اوردیگرمقدمات میں گرفتارکیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا صوفی محمد سے متعلق کیس کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جس میں پشاورہائیکورٹ کے جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے مولانا صوفی محمد کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔مولانا صوفی محمد کو7 لاکھ روپےکےمچلکےجمع کرانےکاحکم بھی دیا۔ مولانا صوفی محمد پر تھانا کبل اور تھاناسیدو شریف میں دو مقدمات درج ہیں۔30 جولائی 2009 کو مولاناصوفی محمد پرایف آئی درج ہوئی تھی۔ جبکہ مولاناصوفی محمد کو 4 مارچ 2010 کوحکومت کے خلاف تقریر اوردیگرمقدمات میں گرفتارکیا گیا تھا۔مولانا صوفی محمد نے ضانت کیلیےہائی کورٹ میں درخواست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :